کاکروچ جنتا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔

ان کے مطابق وہ کئی بار اکاؤنٹ بحال کرنے کی کوشش کر چکے ہیں تاہم ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس نئی تحریک نے انٹرنیٹ پر سیاسی بحث و مباحثے میں خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

ابھیجیت دیپکے کا کہنا ہے کہ نہ صرف ان کا ذاتی اکاؤنٹ بلکہ پارٹی کا بیک اپ انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی عارضی طور پر ہٹا دیا گیا تھا، جسے بعد میں بحال کر دیا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button