وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب قبول نہیں،ن لیگ اور جے یو آئی کا ایکا ہوگیا،عدالت جانے کا اعلان

ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کی اہم بیٹھک

اسلام آباد(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان مسلم لیگ(ن ) اور جمعیت علمائے اسلام (ف)نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دے کر مسترد کردیا۔حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے انکی رہائشگاہ پہنچا اور ملاقات کی۔وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا، صوبائی اسمبلی کے حزب اختلاف کی تمام جماعتیں وزیراعلی کے انتخاب کے اس عمل کو مسترد کرتی ہیں۔

طے کیا گیا کہ اس سلسلے میں ہم چیف جسٹس اور ہائیکورٹ پشاور سے توقع رکھتے ہے کہ وہ اس متنازع پارلیمانی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اور عدالتی رویوں کو اختیار کرتے ہوئے قانونی اور آئینی پہلوؤں سے صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button