ڈی جی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی طرف کوئی انگلی اُٹھی تو کاٹ دوں گی،مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو چیلنج کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں کی بولتی بند کردی۔
سندھ والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں،ہمیں کسی مشورے کی ضرورت نہیں۔
جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے لوگوں کو اپنے سامنے ”کمی کمینوں ”کی طرح بٹھارکھا ہے۔کیا وزیر اعلیٰ تصویر میں فریم کرانے کیلئے ہوتا ہے؟۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کام کرنے کیلئے نکلتی ہوں تو کہتے ہیں سسٹم کیوں کام نہیں کرتا۔جنوبی پنجاب کا پروپیگنڈا کرنے والوں نے کوئی کام نہیں کیا بلکہ سارا کام تو شہبازشریف اور نوازشریف نے کئے ہیں۔
ڈی جی خان میں پہلی بس سروس بھی نوازشریف کی بیٹی لے کر آئی ہے
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں جتنی لاہور کی وزیر اعلیٰ ہوں اتنی ہی جنوبی پنجاب کی بھی وزیر اعلیٰ ہوں،میں کسی خاص علاقے کی نہیں بلکہ پورے پنجاب کی وزیر اعلیٰ ہوں۔میں تین بچوں کی ماں ہوں،جنوبی پنجاب میرے لئے جنید کی طرح ہے،پنجاب کی طرف آوازاُٹھانے والوں کی انگلی کاٹ دوں گی،میں کسی کو پنجاب کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گی۔
جنوبی پنجاب میرے لئے جنید کی طرح ہے
انہوں نے صدر آصف علی زرداری میرے بزرگ،بلاول بھٹو زرداری میرے چھوٹے بھائی ہیں،صدر زرداری سندھ کے پیپز پارٹی کے ترجمانوں کی زبان روکیں،پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے لیکن پنجاب میں سیلاب کے معاملے پرسیاست کی ہے۔
صدرزرداری میرے بھائی،بلاول چھوٹا بھائی ہے
Back to top button