سول اسپتال میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینیں جلد فعال بنانے کی کوششیں جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت سے ایکسین حیسکو عمران احمد شیخ کی ملاقات، سول اسپتال ٹھٹھہ میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینوں کے لیے 600 کلو واٹ ٹرانسفارمر کی تنصیب پر تبادلۂ خیال

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت سے ایکسین حیسکو ٹھٹھہ عمران احمد شیخ کی ملاقات، سول اسپتال ٹھٹھہ میں ایم آر آئی (MRI) اور سی ٹی اسکین (CT Scan) مشینوں کو فعال بنانے کے لیے درکار 600 کلو واٹ ٹرانسفارمر کی تنصیب کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹرانسفارمر کی تنصیب کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مشینوں کو جلد فعال بنایا جا سکے.

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کا کہنا تھا کہ ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین مشینوں کی فعالیت سے ضلع ٹھٹھہ اور گردونواح کے مریضوں کو جدید طبی تشخیص کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ انہیں ان ٹیسٹوں کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت بھی کم ہو سکے گی۔

مزید خبریں

Back to top button