سلام سول ڈیفنس اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام سی ایم آر ہائی سکول میں فائر فائٹنگ ٹریننگ کا انعقاد

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )سلام سول ڈیفنس اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام سی ایم آر ہائی سکول میں فائر فائٹنگ ٹریننگ کا انعقاد، تربیتی سیشن میں سکول کے 46 طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت حاصل کی۔ اس موقع پر طلبہ کو آگ کی مختلف اقسام اور ان پر قابو پانے کے مختلف طریقوں کے بارے میں بتایا گیا اور آگ بجھانے کے آلات کو چلانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور طلبہ سے مشق کروائی گئی۔ انہیں شارٹ سرکٹ یا گیس لیکیج کی صورت میں فوری ردِعمل اور عمارت کو بحفاظت خالی کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ بروقت آگاہی اور مہارت سے نہ صرف اپنا بلکہ دوسروں کا جانی و مالی نقصان بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ٹریننگ کا مقصد طلبہ میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی ناگہانی واقعے کی صورت میں گھبرانے کے بجائے ہوشمندی سے حالات کا مقابلہ کر سکیں۔ 46 طلبہ کی ٹیم اب اپنے گھروں اور محلے میں بھی حفاظتی سفیر کا کردار ادا کرے گی



