چین میں دنیا کا پہلا ہیومنویڈ روبوٹ کا ایم ایم اے مقابلہ، فائٹ نے سب کو حیران کر دیا

شنگھائی(جانوڈاٹ پی کے)چین میں روبوٹس فائٹ نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
چین میں بڑے پیمانے پر روبوٹس پر کام کیا جارہا ہے، ریسٹورینٹ ہوں یا فیکٹریاں بلکہ اب کھیل کے میدان میں بھی روبوٹس بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں چین کے شہر شینزین میں دنیا کا پہلا ہیومنویڈ (انسانی شکل والے) روبوٹس کا ایم ایم اے مقابلہ منعقد ہوا۔
اس مقابلے میں 2 روبوٹس کو ایک رنگ کے اندر لڑتے دیکھا گیا، ایک کا رنگ سفید تو دوسرا کالے رنگ کا روبوٹ تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے۔
Shenzhen just held the world’s first humanoid robot MMA event. This is absolutely the most futuristic city.
The white one even kicked the black’s head clean off in a spinning high kick! Brutal! pic.twitter.com/NkEiLhkysA
— Li Zexin 李泽欣 (@XH_Lee23) July 17, 2026
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انسانی شکل والے روبوٹس رنگ میں زبردست مقابلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں۔
سفید روبوٹ نے اُچھلتے ہوئے مخالف روبوٹ کو اتنی زور سے لات ماری جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی لیکن وہ اس کے باوجود بھی لڑتا دکھائی دیا۔
اس کے علاوہ ویڈیو میں تماشائیوں کی بھی بڑی تعداد کو دیکھا جاسکتا ہے۔



