چین میں حیران کن واقعہ، پیراگلائیڈر ٹاور کرین میں پھنس کر فضا میں لٹک گیا

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین میں پیراگلائیڈر تعمیراتی ٹاور کرین میں پھنس کر فضا میں لٹک گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چین کے صوبے سچوان میں ایک خوفناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نوجوان پیراگلائیڈر اڑان کے دوران توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سیدھا ایک اونچی تعمیراتی ٹاور کرین میں جا پھنسا۔

پیراگلائیڈر کا پیراشوٹ کرین کے آہنی ڈھانچے میں الجھنے کی وجہ سے وہ زمین سے سینکڑوں فٹ کی بلندی پر فضا میں لٹک کر رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان کئی گھنٹوں تک فضا میں معلق رہا اور زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ایک طویل اور انتہائی حساس آپریشن شروع کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کرین کی مدد سے نوجوان تک رسائی حاصل کی اور اسے بحفاظت موت کے منہ سے نکال لیا، بدقسمتی سے اس سنسنی خیز واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button