بھارتی چیف جسٹس کونوجوانوں کو کاکروچ کہنا مہنگا پڑگیا،’’طالبعلم نےکاکروچ جنتا پارٹی‘‘ہی بنالی،33لاکھ فالورزرجسٹرڈ

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بھارت کے30سالہ طالبعلم ابھیجیت دیپکے نے ایک طعنے کو نئی سیاسی شناخت میں بدلتے ہوئے “کاکروچ جنتا پارٹی” کے نام سے ایک تحریک کا آغاز کر دیا۔بھارتی طالب علم ابھیجیت دیپکےکی جانب سےشروع کی گئی“کاکروچ جنتا پارٹی”نامی تحریک سوشل میڈیاپرتیزی سےمقبول ہوگئی ہےچندہی دنوں میں اس نےبڑی تعداد میں نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔
رپورٹس کےمطابق اس غیررسمی تحریک کےانسٹاگرام فالوورزکی تعداد 33 لاکھ سےتجاوزکرچکی ہے،جبکہ ویب سائٹ پر دو لاکھ سے زائد افراد باقاعدہ طور پر رجسٹر بھی ہو چکے ہیں۔
چیف جسٹس آف انڈیا نےسوشل میڈیا پرسرگرم نوجوانوں کو کاکروچ یعنی لال بیگ اور پیرا سائٹ سے تشبیہہ دی تھی جس پر نوجوانوں نے شدید احتجاج کیا۔
بھارتی چیف جسٹس نےسپریم کورٹ میں سماعت کےدوران کہاتھاکہ کچھ بےروزگارنوجوان ’کاکروچ‘ کی طرح نظام پرحملہ آور ہوتےہیں اورسوشل میڈیا پرحکومت کے خلاف سرگرم کارکن بن جاتے ہیں، بعد میں انہوں نے وضاحت دی کہ میرا یہ بیان تمام نوجوانوں کے لیے نہیں تھا۔



