چارسدہ میں افسوسناک حادثہ، مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

چارسدہ (جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ ماجوکی میں ایک مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسیکیو 1122 کے مطابق ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button