امریکی فوج نے 6 ایرانی کشتیاں تباہ کردیں، میزائل اور ڈرون بھی مار گرائے، سینٹکام

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کی 6 چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا اور ایران کی جانب سے داغے گئے کروز میزائلوں اور ڈرونز کو بھی مار گرایا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کے مطابق یہ کارروائیاں آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت بحال کرنے کے لیے جاری آپریشن کے دوران کی گئیں۔
ایڈمرل بریڈکوپر نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکی ناکہ بندی بدستور جاری ہے جس کے تحت جہازوں کو ایران آنے یا وہاں سے روانہ ہونے سے روکا جا رہا ہے اور یہ ناکہ بندی توقعات سے زیادہ مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔



