امریکہ نے قبضے میں لیا ہوا ایرانی جہاز پاکستان منتقل کر دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے قبضے میں لیا ہوا ایرانی جہاز واپس دینے کے لیے پاکستان منتقل کر دیا۔

امریکی ٹی وی نے سینٹ کام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایرانی بحری جہاز ایم وی توسکا ضبط کیے جانے کے بعد عملے سمیت پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

سینٹکام حکام کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ایران کے بحری جہاز کو پاکستان منتقل کرنے کا مقصد ایران واپس بھیجنا ہے۔

یہ جہاز اپریل میں امریکی فورسز نے قبضے میں لیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button