ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے اب تک 94 جہازوں کو واپس بھیجا:سینٹکام

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے اب تک 94 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا ہے۔
ایک بیان میں سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس دوران چار تجارتی جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو جنگ کے خاتمے کیلئے ڈیل کرنے پر دباؤ ڈالنے کیلئے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی نافذ کی گئی۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز پار کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان جہازوں نے پاسداران بحریہ کی سیکیورٹی اور تعاون کیساتھ آبنائے ہرمز پار کیا، جن میں آئل ٹینکر، کنٹینرز اور تجارتی جہاز شامل ہیں۔



