لاڑکانہ پولیس کی کراچی میں کارروائی، گاڑیوں کی چوری کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ پولیس نے کراچی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی چوری کرنے والے گروہ کے سرغنہ اور انتہائی مطلوب ملزم عمیر عزیز کو گرفتار کرلیا ہے.
ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کے مطابق گرفتار ملزم اپنے دوستوں سمیت مختلف شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے اور کروڑوں روپے رقم ہڑپ کرنے سمیت لینڈ مافیہ کا کارنده اور رکارڈ یافتہ ملزم ہے۔
عمیر عزیز ولد عبدالعزیز آرائیں نامی ملزم گاڑیاں چوری کرنے والی گینگ کا بھی سرغنه ہے جس کو کراچی کے سرجانی ٹاؤن والے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے.
پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم تھانہ سچل کی حدود چانڈکا پل والے علاقے سے گذشتہ سال شہری منٹھار عمرانی کی وائیٹ کلر ريوو گاڑي کی چوری میں بھی مرکزی ملزم یے، ملزم کے چوری میں ملوث ہونے کے سی سی ٹی وی شواہد بھی موجود ہیں. ملزم کے خلاف کراچی سمیت دیگر اضلاع میں بھی چوری اور فراڈ کے مقدمات درج ہیں، ملزم سے دیگر ساتھیوں کے متعلق تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں.
واضع رہے کے مذکوره ملزم اپنے دوست شکیل مشتاق سے کروڑوں کے فراڈ، چوری میں ملوث اور بدنام زمانه رہا ہے۔



