4لیٹرمیں2200کلومیٹرکاسفرطے،نئی کارتیار

کیلیفورنیا(جانوڈاٹ پی کے)دنیا بھر میں جہاں زیادہ تر توجہ برقی گاڑیوں پر مرکوز ہے، وہاں امریکی ریاست یوٹاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے طلبہ نے ایک غیر معمولی کار تیار کی ہے جو صرف ایک گیلن (3.8 لیٹر) ایندھن پر 2 ہزار 145 میل کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ کار جسے ’سپر مائلیج‘ کہا جاتا ہے، انتہائی ہلکی، کمپیکٹ اور ایروڈائنامک ڈیزائن کی حامل ہے۔ اس کا وزن صرف 49 کلوگرام ہے اور یہ کاربن فائبر سے بنی ہے۔ اس میں محض 30 ملی لیٹر کا ایندھن ٹینک نصب ہے، جو ایک ٹیسٹ ٹیوب سے کچھ بڑا ہے اور صرف 20 میل کے سفر کے بعد دوبارہ بھرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔سپر مائلیج کو سالانہ شیل ایکو-ماراتھون مقابلے کے لیے بنایا گیا ہے، جہاں شرکاء کم سے کم ایندھن استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔



