بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا، تمام فضائی اثاثے محفوظ ہیں،امریکی سینٹ کام

نیویارک/تہران(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینٹرل کمانڈ( سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی صوبے بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا ۔بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے تمام فضائی اثاثے محفوظ ہیں۔اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فضائی دفائی نظام نے امریکی طیارہ مار گرایا۔
قبل ازیں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے فضائی دفاعی نظام نے بوشہر میں ’دشمن طیارہ‘ مار گرایا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساحلی صوبے بوشہر میں فضائی دفاعی نظام نے ایک دشمن طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔امریکی حکام کی جانب سے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ضلع جام کے گورنر نے بتایا کہ آج رات پیش آنے والا واقعہ ایک دشمن طیارے کو مار گرانے سے متعلق تھا، شہر کی صورتحال اب معمول کے مطابق ہے۔



