پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف، برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن فیس معاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت نے عوام کو برتھ اور ڈیتھ کی تاخیر سے رجسٹریشن کی فیس میں بڑا ریلیف دے دیا۔

حکومت نے برتھ ڈیتھ رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے تاخیر سے اندراج پر فیس معافی کی مدت میں مزید توسیع کردی ہے۔

ترمیم کے تحت مفت رجسٹریشن کی سہولت میں مزید 3 سال کا اضافہ کردیا گیا، جس سے شہری بغیر اضافی فیس کے تاخیر سے پیدائش یا وفات کا اندراج کراسکیں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فیس معافی اور مدت میں توسیع کا باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button