پاکستانی ڈرون نریندر مودی کے بیڈروم تک پہنچ گئے تھے،ہم چاہتے تو ٹینٹوادبا دیتے!صدر زرداری کے انکشافات

​اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)ملک میں وفاق اور صوبوں کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر جاری شدید تنازعے اور 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ایک بہت بڑا ڈراپ سین ہو گیا ہے، جس میں صدر آصف علی زرداری نے ایک بار پھر اپنی سیاسی شاطرانہ چال سے طاقتور حلقوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار امداد سومرو نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طاقتور حلقے موجودہ بجٹ 2026-27ء سے پہلے پہلے ہر صورت 28ویں آئینی ترمیم منظور کروا کر صوبوں کا مالی حصہ کم کرنا اور 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتے تھے۔ اس مقصد کے لیے صدر زرداری پر شدید ترین دباؤ تھا، لیکن انہوں نے کمال ہشیاری سے 5 جون کو قومی اسمبلی اور سینٹ کا بجٹ اجلاس طلب کر کے ‘پروجیکٹ 28’ کو فی الحال دفن کر دیا ہے کیونکہ بجٹ اجلاس کے دوران کوئی دوسری آئینی ترمیم نہیں لائی جا سکتی۔ امداد سومرو نے صدر زرداری کے مورو (نووشہرو فیروز) میں ورکرز کنونشن کے خطاب کا وہ خفیہ جملہ بھی بے نقاب کیا جو میڈیا پر سینسر کر دیا گیا؛ زرداری صاحب نے اپنے کارکنوں کی نجی محفل میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کا مطالبہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا، "اب اسٹیبلشمنٹ کے پاس رہا ہی کیا ہے؟ اسٹیبلشمنٹ بھی ہماری ہے اور ملک بھی ہمارا ہے، ہم اسے ساتھ لے کر چلیں گے”۔ زرداری صاحب کے اس جملے کا گہرا مطلب یہ ہے کہ سیاسی بیساکھیوں کے بغیر مقتدر حلقے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اس کے علاوہ زرداری صاحب نے ایک اور حیران کن دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی ڈرون نئی دہلی میں نریندر مودی کے سرکاری گھر کے اوپر پرواز کر رہے تھے اور ہم چاہتے تو مودی کا ٹینٹوا دبا سکتے تھے مگر ہم نے صرف یہ پیغام دیا کہ ہم تمہارے بیڈروم تک پہنچ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے متبادل فارمولے کے بعد، جس میں صوبے این ایف سی کو چھیڑے بغیر وفاق کے دفاعی اخراجات پورا کرنے کے لیے مالی تعاون پر راضی ہو گئے ہیں، 28ویں ترمیم کا خطرناک منصوبہ فی الحال لاپتہ ہو چکا ہے۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button