بنوں میں آندھی اور بارش سے 4 افراد جاں بحق، 16 زخمی، پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ جاری

بنوں(جانوڈاٹ پی کے) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید آندھی اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں، مکانات اور دکانیں گرنے کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 4 مرد، 5 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ نقصانات کا تفصیلی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، کمزور عمارتوں سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ یا ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

مزید خبریں

Back to top button