بنگلادیش میں خسرے کی وبا بے قابو،ہزاروں بچے متاثر

ڈھاکہ(جانوڈاٹ پی کے )خسرہ ایسی وائرل بیماری ہے جو زیادہ تر بچوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے قوت مدافعت بری طرح متاثر ہوتی ہے جبکہ یہ مرض جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

اس وقت بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا ہے، حالانکہ کسی زمانے میں اس ملک میں اس بیماری کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔

اب تک بنگلادیش میں خسرہ کی بدترین وبا سے 1 ہزار کے قریب بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بنگلا دیش میں 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسی طرح خسرہ کے 1 لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز ریکارڈ ہوئے، جبکہ خسرہ کے شبہے میں 1 لاکھ 46 ہزار مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔

اس مرض کے نتیجے میں گزشتہ 6 ماہ میں خسرہ سے999 بچوں کی اموات ریکارڈ ہوئی اور بیمار بچوں کی مسلسل آمد سے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے۔

ماہرین کے مطابق ویکسینیشن مہم کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی وبا کے پھیلاؤ کاسبب بن رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وبائی بیماریوں کے اعدادوشمار کے مطابق بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button