ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایرانی میڈیا

تہران (ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے جنوبی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جن میں بندر عباس، سیریک، جزیرہ قشم اور جاسک شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بندر عباس کے مغرب میں کئی دھماکے سنے گئے، جبکہ دیگر ساحلی علاقوں میں بھی زور دار آوازیں آنے کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی صوبے ہرمزگان کے گورنر نے کہا ہے کہ تازہ امریکی حملوں کے بعد اب تک کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں رہائشی یا تجارتی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی بھی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے خلاف مزید حملوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں اور تجارتی راستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق حملوں کی ہدایت امریکی کمانڈر اِن چیف کی جانب سے دی گئی، تاکہ ایرانی افواج کو ان کے اقدامات کا جواب دہ بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button