ٹنڈوباگوکے بہادر بچے نے بکری چوری ناکام بنادی،ملزموں نے کلہاڑی کےوار کرکے زخمی کردیا۔

ٹنڈوباگو(جانوڈاٹ پی کے)ٹنڈوباگوکے بہادر بچے نے بکری چوری ناکام بنادی،ملزموں نے کلہاڑی کےوار کرکے زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے بچے سے بکریاں چھینی جس پر بچے نے مزاحمت کی،چوروں نے کلہاڑی کے وار کرکے کو لہولہان کردیااورایک بکری چھین کر فرارہوگئے۔پولیس نے ملزموں کا پیچھاکیا تو بکری چھوڑ کر فرارہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔



