بدین میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ضلعی انتظامیہ الرٹ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ڈپٹی کمشنر بدین نے ہدایات جاری کردیں خبر کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق ملک بھر سمیت ضلع بدین میں 25 مئی سے 31 مئی 2026ء تک شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر بدین کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25 مئی سے گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ضلع بدین سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ڈپٹی کمشنر بدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خصوصاً بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔ عوام کو زیادہ پانی، شربت اور دیگر ٹھنڈی اشیاء استعمال کرنے، ہلکے کپڑے پہننے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت، بلدیاتی اداروں، تعلیم، آبپاشی، لائیو اسٹاک اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہیٹ ویو کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں، اسپتالوں میں ضروری سہولیات فراہم کریں اور عوامی آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنائیں اعلامیے میں آبادگاروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں اور مویشیوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں

مزید خبریں

Back to top button