بدین:آئی بی اے ریکروٹمنٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے نئے فارغ التحصیل سائنس امیدواروں کااحتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)آئی بی اے ریکروٹمنٹ ٹیسٹ پاس کرنے والے نئے فارغ التحصیل سائنس امیدواروں کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے بھر میں ایس ٹی آر پالیسی کے تحت 15 ہزار جونیئر سائنس ٹیچر (جے ایس ٹی) کی آسامیوں کا اعلان کیا جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہزاروں اسکولوں میں سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریاں موجود ہونے کے باوجود اساتذہ کی شدید کمی کے باعث طلبہ معیاری سائنسی تعلیم سے محروم ہیں۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ پورے صوبے کے لیے صرف 1,237 آسامیوں کا اعلان تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ آئی بی اے ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس کم کرکے 40 کیے جائیں تاکہ اہل امیدواروں کو فوری طور پر بھرتی کیا جا سکے۔ انہوں نے 2021 کی ویٹنگ لسٹ ختم کرنے اور موجود ہ ا میدواروں کی بنیاد پر نئی میرٹ لسٹ جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا متاثرہ امیدواروں نے کہا کہ ضلع بدین کے لیے صرف 35 نشستیں مختص کرنا مقامی نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔



