سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین کے گروپ انشورنس اور بینوولنٹ فنڈ کی رقم فوری ادا کی جائے۔ گریوا سندھ

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو پی کے)گریوا سندھ ضلع بدین کے صدر عبدالقادر چانڈیو، جنرل سیکریٹری بہادر تالپور اور ضلعی عہدیداران محمد حنیف عباسی، اشرف عبداللہ میمن، دین محمد گاڈاہی اور دیگر رہنما تنظیمی دورے پر ٹنڈو باگو تعلقہ کے ریٹائرڈ ملازمین سے ملاقات کے لیے پریس کلب ٹنڈو باگو پہنچے۔ انہوں نے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دو طرح کے قوانین نافذ ہیں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ انشورنس اور دیگر مراعات فراہم کردی ہیں، لیکن سندھ کے ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے کٹے ہوئے پیسے، گروپ انشورنس اور بینوولنٹ فنڈ دینے سے گریز کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں ریٹائرڈ ملازم اپنے جائز حق سے محروم ہیں کئی بار ہم سڑکوں پر احتجاج کر چکے ہیں اور عدالتوں میں کیس بھی زیرِ سماعت ہیں مگر انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا انہو نے کہا کہ اب ریٹائرڈ ملازمین کو بڑی تعداد میں نکل کر مضبوط احتجاج کی تیاری کرنی چاہیے اس موقع پر تعلقہ صدر کریم خواجہ پروفیسر اسماعیل میمن مہران درس اسد رستمانی مختیار بکاری علی احمد پڃارو ایڈووکیٹ جیوترام فیض محمد اڍیجو یوسف ملاح اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی میٹنگ کے بعد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button