ٹنڈوباگو ڈگری روڈ کے تعمیراتی کام میں تعطل کیخلاف سیاسی،سماجی کارکنوں اورآبادگاروں کااحتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ٹنڈوباگو ڈگری روڈ کے تعمیراتی کام میں تعطل اور طویل تاخیر کے خلاف سیاسی سماجی کارکنوں اور آبادگاروں کا احتجاج ، تعمیراتی کام فوری شروع کرنے کا مطالبہ علاقے کی اہم رابطہ سڑک ٹنڈوباگو ڈگری روڈ کا تعمیراتی کام بند ہونے کے خلاف سنکڑوں دیہاتیوں، تاجروں، سیاسی و سماجی کارکنوں اور ابادگاروں نے ڈئی شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاج کی قیادت عوامی تحریک ضلع بدین کے صدر مہران درس، ضلع میرپورخاص کے رہنما رازق جروار، ساجد جروار، ہریش کمار، دولھ دریا خان، لکھاڈنو خاصخیلی، غفور جروار، ساحل جروار اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے علی پٹرول پمپ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ روڈ کا بند تعمیراتی کام فوری طور پر دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ بدین اور میرپورخاص کے عوام کو آمد و رفت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں مقررین نے کہا کہ دو اضلاع کے مختلف شہروں اور سینکڑوں دیہاتوں کو ملانے والے اس اہم زمینی رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت میں طویل تاخیر، حکومت اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی جبکہ محکمہ ہائی وے کی نااہلی کے باعث شہریوں اور دیہاتیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر روڈ کی تعمیر کا کام فوری طور پر بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا



