سیاسی بیان بازی میں شدت، نورین خان کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا جوابی وار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان کی بہن نورین خان کے شر انگیز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نورین نیازی کا بیان اپنے بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے،اس فیملی کو پاکستان کی ہر کامیابی سے تکلیف ہوتی ہے،پوری دنیا نے تسلیم کیا پاکستان نے بھارت کو معرکہ حق میں عبرتناک شکست دی،پھر نورین نیازی کا فاشسٹ مودی کے حق میں بات کرنا شرمناک اور قابل مذمت ہے،بانی پی ٹی آئی اور اسکی تینوں بہنیں یا تو دنیا کی عقل کُل شخصیات ہیں یا پاگل ترین نمونے ہیں،پاک فوج کی کامیابیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،معرکہ حق میں افواج پاکستان اور شاہینوں نے تاریخی کارنامے رقم کیے،ہر پاکستانی کو اپنی عظیم اور بہادر افواج پر فخر ہے۔



