آزاد کشمیر پولیس نے راولاکوٹ دھرنے پر حملے اور شیلنگ کی خبروں کی تردید کر دی

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان آئی جی پولیس آزاد جموں و کشمیر نے راولاکوٹ میں دھرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبینہ پولیس حملے، شیلنگ  اور فائرنگ کے دعوؤں کو  مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور گمراہ کن  پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مبینہ  حملے، شیلنگ  اور فائرنگ کے دعوے کیے جا رہے ہیں، یہ مہم حقائق پر مبنی نہیں بلکہ عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دریک عیدگاہ میں جاری دھرنے کے مقام  پر پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے وابستہ شرپسند عناصر پرانی ویڈیوز کو موجودہ صورتحال سے جوڑ کر پھیلا رہے ہیں تاکہ عوام میں بے چینی پیدا کی جاسکے.

مزید خبریں

Back to top button