سیدایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے پالاری برادری کے معززلقمان پالاری کے چالیسویں میں شرکت

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن )سیدایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے پالاری برادری کے معززلقمان پالاری کے چالیسویں میں شرکت سمیت سیاسی اور سماجی سرگرمیاں تیزی سے جاری،رکن قومی اسمبلی، سابق وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی اور رکن قائمہ کمیٹی برائے مواصلات سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری گذشتہ روز نوری آباد ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے پالاری برادری کے معزز شخصیت مرحوم لقمان پالاری کے چالیسویں میں شرکت کی جس میں ٹھٹھہ اور سجاول سے تعلق رکھنے والے شیرازی خاندان کے سربراہ سابق سینیٹر اور ضلع ٹھٹھہ کے سابق ناظم سید شفقت شاہ شیرازی نے بھی شرکت کی دوسری جانب شیرازی ھائوس مکلی پر سیکڑوں کی تعداد میں آنے والے شھریوں سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے لئے مذکورہ محکموں کے افسران سے رابطہ کرکے ھدایات جاری کی جبکہ ٹھٹھہ کے بخاری محلہ وارڈ نمبر ایک میں مختلف برادریوں جس میں خاص طور پر عمرانی برادری سمیت دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی دعوت میں عوام کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو سندھی اجرکیں اور لونگیاں پھنائی گئی جبکہ عمرانی برادری سے تعلق رکھنے والے معزز ابو عمرانی کی جانب سے ان کو بوسکی کا پٹکہ بھی باندہ گیا تقریب میں کینجھر جھیل سے ملحقہ گائوں کے معزز شاھجھان ھیلایو بھی موجود تھے جبکہ جھمپیر شھر کے قریب گائوں نھال پالاری میں پالاری برادری کی جانب سے دی گئی تقریب میں بھی شرکت کی اس تقریب میں ٹھٹھہ کی جاکھرا برادری سے تعلق رکھنے والے معزز رسول بخش جاکھرو بھی موجود تھے دونوں برادریوں کی جانب سے دی گئی دعوتوں میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے کہا کے ان کو عوام کی جانب سے ملنے والی محبتیں ان کے والد مرحوم سابق صوباٙئی وزیر برائے آبپاشی سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے عوام کی بے لوث خدمت کا سلہ ہے اور انشاللہ وہ خد بھی اپنے والد مرحوم اور اپنے چچا سید شفقت حسین شاہ شیرازی کی طرح عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

 

مزید خبریں

Back to top button