عون چودھری کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل، شہداء کے لواحقین سے معافی کا مطالبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان سے شہداء کے لواحقین اور پوری قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عون چودھری نے کہا کہ شہادت تنخواہ سے نہیں بلکہ حب الوطنی، ایمان اور جذبۂ قربانی سے حاصل ہوتی ہے۔ پاک فوج کے جوان وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا بیان شہداء اور ان کے اہلخانہ کی توہین کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور شہداء کی قربانیوں کے باعث پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملی، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور انہی کی قربانیوں کی بدولت قوم امن و سکون کی زندگی گزار رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button