صدرآصف زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرمملکت آصف زرداری نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازدیا۔
ایوان صدر میں جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز ملٹری دینے کی تقریب منقعد ہوئی جہاں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر وفاقی وزرا، اعلیٰ افسران، ایران اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک کے سفیر بھی شریک تھے۔
جنرل عامر رضا نے 1988 میں پاک فوج کی آرمڈ کور ریجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، یونیورسٹی آف ناٹنگھم برطانیہ سے گریجویٹ ہیں، انہیں ہلال امتیاز ملیٹری، ستارہ بصالت سے بھی نوازا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جنرل عامر رضا کو حال ہی میں ترقی دے کر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا کمانڈر تعینات کردیا گیا ہے۔



