سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کوچنگ کے میدان میں آگئے

نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر انور علی نے کرکٹ کوچنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا، انہیں امریکا کی مائنر لیگ کرکٹ کی ٹیم شکاگو کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

38 سالہ انور علی کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کا باضابطہ اعلان کنگسمین شکاگو کی جانب سے کیا گیا ہے۔ وہ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور مائنر لیگ کرکٹ کے آئندہ سیزن میں اپنی ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔

امریکا کی مائنر لیگ کرکٹ کا نیا سیزن 17 ستمبر سے شروع ہوگا، جس میں انور علی بحیثیت ہیڈ کوچ اپنی نئی ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ انور علی پاکستان کی جانب سے 16 ٹی ٹوئنٹی اور 22 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ آل راؤنڈر نے قومی ٹیم کے لیے بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں خدمات انجام دیں۔

مزید خبریں

Back to top button