پیپلزپارٹی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا

گلگت(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کےلیے وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔
واضح رہے کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت ریجن سے پہلی بار کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔



