اداکار علی رحمان نے شادی کے سوالات سے تنگ آکر مداحوں کو واضح پیغام دے دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار علی رحمان خان نے شادی کا سوال پوچھنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔
علی رحمان خان سے شادی سے متعلق اکثر سوال پوچھا جاتا ہے جس پر ان کا یہ ہی کہنا ہوتا ہے کہ فی الحال وہ ابھی شادی نہیں کررہے لیکن صحیح وقت آنے پر شادی ضرور کریں گے۔
شادی کے حوالے سے ان کے انٹرویوز بھی کافی وائرل ہوچکے ہیں جب کہ وہ ایک خاتون فٹنس ٹرینر نصرت ہدایت اللہ کے ساتھ تصویر وائرل ہونے پر بھی کافی توجہ کا مرکزز بن چکے ہیں۔
حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالوں کا جواب دیا۔
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جب لوگ بار بار شادی کے حوالے سے پوچھتے ہیں تو کیا جواب دینے کا دل چاہتا ہے اس پر علی رحمان خان کا کہنا تھا کہ اپنے کام پر دھیان دویار، اپنے کام سے کام رکھو۔



