علی رضا نے خوشحال خان اور رمشا خان کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا نے خوشحال خان اور رمشا خان شادی کی شادی میں شرکت کے سوال کا جواب دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں میزبان نے علی رضا سے سوال کیا کہ آپ کے دوست خوشحال خان کی شادی ہوگئی، آپ کو دعوت نامہ ملا، آپ کو علم تھا کیونکہ اور تو کسی کو نہیں پتا چلا؟ لیکن بہت خوشی کی بات ہے۔

جواب میں علی رضا نے کہا کہ میں خوشحال اور رمشا کی شادی پر خوش ہوں، مجھے دعوت نامہ ملا تھا لیکن میں شوٹنگ پر تھا تو شرکت نہیں کرسکا۔

واضح رہے علی رضا ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ حنا آفریدی موجود ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اسما عباس، زاہد احمد، نیئر اعجاز ودیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بسم اللہ، پورے دل کے ساتھ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں الحمدللہ۔‘

انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم ایک ساتھ اس نئے باب میں قدم رکھنے پر شکر گزار ہیں۔‘

خوشحال خان نے کہا تھا کہ ’ہر اس شخص کا شکریہ جس نے ہمارا ساتھ دیا، ہم اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

مزید خبریں

Back to top button