سابق فاسٹ بولر نے علی رضا کو بیٹرزکیلئے خطرہ قراردیدیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نے نوجوان کرکٹر علی رضا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں بیٹرز کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔ایک انٹریو میں سابق فاسٹ بولر محمد زاہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا میں بہترین اسپیڈ، کنٹرول اور وکٹ لینے کی صلاحیت موجود ہے جس کی وجہ سے وہ آنے والے وقت میں بیٹنگ لائن اپس کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔



