ہماری جدوجہد صرف بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم کرانے اور علاج کیلئے ہے،علیمہ خان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔

علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت، علاج اور تمام حقوق ہماری اولین ترجیح ہیں، ہفتہ وار 18 افراد کی ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے لیکن عملدر آمد نہیں ہو رہا۔

علیمہ خان نےکہا ملاقات کرانا احسان نہیں، عمران خان کا قانونی اور  آئینی حق ہے، ہماری جدوجہد صرف بانی پی ٹی آئی کی قیدِ تنہائی ختم کرانے اور علاج کے لیے ہے۔

علیمہ خان نے کہا مجھے لگتا ہے بیرسٹر گوہر صاحب کو کوئی کنفیوژن ہے، آزاد کشمیر میں الیکشن کا بائیکاٹ پتہ نہیں کس بنیاد پر کیا گیا،کوئی وجہ ہوگی۔

انہوں نے کہا جنید اکبر کو تحریک اور تنظیم سازی سے متعلق پیغامات پہلے ہی دیے جا چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو  پی اے سی سے مستعفی ہو کر کے پی میں تنظیم سازی کا کہا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button