پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کیلئے مزید 2 امیدواروں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے اپنے مزید انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایل اے-6 بھمبر 2، سماہنی سے میجر (ر) خضر رحمان راجہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایل اے-42 ویلی 3، کشمیر ویلی سے عاصم شریف بٹ کو بھی پارٹی کا باضابطہ انتخابی امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان مرحلہ وار جاری ہے، جبکہ پارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ انتخابی مہم میں حصہ لے گی۔ پارٹی قیادت نے امیدواروں سے رابطہ مہم تیز کرنے اور عوامی مسائل کو اپنی انتخابی مہم کا محور بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔



