کوشش کروں گا200کی اسپیڈ سے بولنگ کراؤں،شاہین شاہ آفریدی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سب کو عید مبارک،امید ہے اچھی عید گزری ہوگی،آسٹریلیا کیخلاف سیریزکیلئے حوصلے بلند ہیں ،تیاری اچھی ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں نے کافی محنت کی ہے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ہیڈ کوچ نے جن پلیرز سے متعلق بات کی انکو بہتری پر کام بھی کرنا چاہیے، ہمارے لیے بابراعظم انتہائی اہم کھلاڑی ہے ، بابراعظم کے آنے سے مڈل آرڈر کو استحکام ملے گا،بابراعظم کی اچھی فارم ہے ،توقع ہے آئندہ بھی پرفارم کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گا200کی اسپیڈ سے بولنگ کراؤں،وقت کے ساتھ مشین بھی خراب ہوتی ہے ،ہم بھی کوشش کررہے ہیں ری لوڈ کریں ،پاکستان کے لیے ہمیشہ جان لگائیں گے ، تمام بولرز کی اس بات پرتوجہ ہے کہ اسپیڈ کیسے بڑھائیں۔شاہین آفریدی کا کہناتھا کہ ہم تو فیملیز کو بھی ٹائم نہیں دے رہے ،ہمیشہ منفی باتیں سامنے لائیں جاتی ہیں ، رضوان کے سلیکٹ نہ ہونے کا مطلب نہیں کہ اسکی کرکٹ ختم ہوگئی ،میں اوربابربھی ٹیم میں نہیں تھے ،پھرواپس آگئے۔



