رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بلے باز رحمت شاہ کو قومی ٹیم کی ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سونپ دی ہے جبکہ رحمان اللہ گرباز کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق رحمت شاہ کو سابق کپتان حشمت اللہ شاہدی کے عہدے سے دستبردار ہونے کے بعد قیادت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

حشمت اللہ شاہدی نے 55 ون ڈے میچز میں افغانستان ٹیم کی قیادت کی۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بطور کپتان رحمت شاہ کی پہلی ذمہ داری آئرلینڈ کے خلاف سیریز ہوگی۔

رحمت شاہ نے 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا تھا، وہ افغانستان کی جانب سے 128 ون ڈے اور 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں اور انہیں ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button