بدین: منشیات فروشوں کی سرپرستی پر 6 پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے 6 پولیس اہلکار نوکری سے برطرف ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے محکمہ پولیس کے وقار اور عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث 2 ہیڈ کانسٹیبلز سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برطرف (ڈسمس فرام سروس) کر دیا برطرف کیے گئے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل محمد منیر چانڈیو، ہیڈ کانسٹیبل اللہ بخش ملاح، کانسٹیبل عبداللطیف ملاح، کانسٹیبل علی احمد کاتیار، کانسٹیبل عبدالغنی خاصخیلی اور غلام رسول کھوسو شامل ہیں تمام اہلکاروں کے خلاف الزامات سامنے آنے پر انہیں باقاعدہ شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تھے، جبکہ مکمل محکمانہ انکوائری کے بعد شواہد کی بنیاد پر یہ فیصلہ سنایا گیا اس موقع پر ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس ایک باوقار ادارہ ہے اور ایسے عناصر جو اپنی ذاتی مفاد کے لیے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کے لیے اس محکمے میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ بدین پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ضلع میں امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا جبکہ ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



