ٹھٹھہ میں افسوسناک واقعہ، لنک کینال میں دو بچیاں ڈوب گئیں، ایک بچی کو بچا لیا گیا، دوسری کی تلاش جاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن ) جھرک کے قریب لنک کینال میں افسوسناک واقعہ دو معصوم بچیاں نہر میں ڈوب گئیں
سونڈہ کے قریب کراچی ندی کے چل سائیڈ مقام پر گاؤں یار محمد جاکھرو کے رہائشی مزدور عظیم جاکھرو اور منظور جاکھرو کی دو معصوم بچیاں کراچی ندی میں گر کہ ڈوب گئیں۔
ٹھٹھہ اطلاع ملتے ہی سندھ اینٹگریٹیڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروس 1122 اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں اور آپریشن شروع کردیا۔ٹھٹھہ ایک بچی کو بچا لیا گیا ھے دوسری کی تلاش جاری ہے
ٹھٹھہ بچیوں کی عمر 14 سال اور 13 بچیوں کے نام نصیبا اور شہناز بتایا جا رہی ہے۔ریسکیو حکام سینئر وائس چیئرپرسن پاکستان فیشر فوک صدر نوری ڈوولٹمین فاؤنڈیشن سید یاسمین شاہ نے اس واقعے پر افسوس اور گہرے دوکھ کا اظہار کیا ہے اور پسماندہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے



