ن لیگی سینیٹرعابد شیرعلی دوسری باررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عابد شیر علی دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

قریبی خاندانی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی ہونے والی اہلیہ کا تعلق ہری پور کے علاقے کے ایک کاروباری گھرانے سے ہے جن کے عابد شیر علی کے خاندان سے قریبی تعلقات ہیں۔

 عابد شیر علی کی دوسری شادی اسلام آباد میں انجام پائی۔

سینیٹر عابد شیر علی کی شادی کی تقریب میں فیصل آباد سے ایم پی اے میاں طاہر پرویز سمیت صرف منتخب افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ چند سال قبل بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھی جس کے بعد وہ اکیلے ہی اپنے بچوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

عابد شیر علی کی شادی پر انہیں دوستوں اور پارٹی کارکنان کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مزید خبریں

Back to top button