ایرانی وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ نمائندے کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے نمائندے ژان آرنو نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے امور پر بات چیت کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران ژان آرنو نے خطے میں امن کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ پر ایران مخالف اقدامات اور معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ واشنگٹن کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرے۔

عباس عراقچی نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور قبضے کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button