سہیل افریدی تو گئیوں؛ پی ٹی آئی کا بڑا لیڈر اچانک گرفتار!

پشاور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)۔ خیبر پختونخوا کے سیاسی میدان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی حلقوں میں ایک نیا طوفان کھڑا ہو گیا ہے جہاں صوبائی حکومت کا دھڑن تختہ کرنے اور پی ٹی آئی کے پتے بکھرنے کی سنسنی خیز خبریں سامنے آئی ہیں۔ معروف صحافی اور اینکر پرسن گوہر بٹ نے اپنے تازہ ترین تجزیے میں انتہائی چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کے پی کے کی وزارتِ اعلیٰ کے مضبوط امیدوار اور پی ٹی آئی کے اہم مہرے سہیل افریدی کے دن اب گنے جا چکے ہیں اور اس عید پر ان کی سیاسی قربانی کا پورا بندوبست کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو گلگت سے اچانک حراست میں لے کر حدود سے باہر نکالے جانے یعنی ‘گلگت بدر’ کیے جانے کی خبر نے یوتھیوں اور پارٹی کارکنوں میں ہاہاکار مچا دی ہے، حالانکہ اس گرفتاری کے پیچھے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قانونی نکتہ موجود تھا جسے جان بوجھ کر سیاسی رنگ دیا گیا۔ کے پی کے کی اندرونی سیاست میں اس وقت شدید ترین بغاوت پھوٹ پڑی ہے اور حیات آباد پشاور کے خفیہ بنگلوں میں پی ٹی آئی کے ناراض صوبائی وزراء اور ارکانِ اسمبلی کے ہنگامی اجلاس شروع ہو چکے ہیں۔ قاسم علی شاہ اور عاصم مسعود جیسے ایم پی ایز کی میزبانی میں بننے والے 35 سے زائد ارکان کے ان چار پانچ گروپس نے سہیل افریدی کی منجی پٹھی کرنے کا پورا پلان تیار کر لیا ہے اور اگلے ہفتے بدھ تک پریس کانفرنس کے ذریعے بڑے دھماکے کا امکان ہے۔ ناراض دھڑے کا الزام ہے کہ سہیل افریدی اور ان کا خاندان مبینہ طور پر ٹھیکوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں لوٹ مار مچا رہا ہے جبکہ صوبے میں گورننس کا جنازہ نکل چکا ہے اور عوام پینے کے پانی، صحت اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث پھٹے پڑے ہیں۔




