ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں15جوان شہید،جوابی کارروائی میں12خوارج ہلاک

ٹانک(جانوڈاٹ  پی کے)ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں12جوان،2پولیس اہلکاراور محکمہ جنگلات کے سرکاری اہلکار سمیت دھرتی کے15بیٹے شہید ہو گئے جبکہ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بھاگنے والے 12خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹان میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی مشترکہ پولیس چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 12جوان،2پولیس اہلکار اور محکمہ جنگلات کے سرکاری اہلکار سمیت دھرتی کے 15 بیٹے شہید ہو گئے۔سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں بھاگنے والے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئےآپریشنز پوری رفتار سے جاری رہیں گے،بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button