کینیڈا میں فیفا میچز دیکھنے کیلئے آنیوالے175غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیدیں

ٹورنٹو(جانوڈاٹ پی کے)فیفا ورلڈ کپ کے دوران کینیڈا  آنے والے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ (اسائلم) کی درخواستیں دے دیں۔

کینیڈا کے شہروں ٹورنٹو اور وینکوور میں فیفا کے 13 میچ کھیلے گئے جن کیلئے کینیڈا نے 26 ہزار ویزے جاری کیے تھے۔ مختلف ممالک سے ہزاروں افراد نے فیفا میچز دیکھنے کیلئے کینیڈا کے سیاحتی ویزوں کی درخواستیں دی تھیں جن میں 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈا پہنچنے والے غیر ملکیوں میں سے 175 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کر دی ہیں جن کا کینیڈا کے رفیوجی قوانین کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔

 امیگریشن حکام نے یہ نہیں بتایا کہ سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں۔ گھانا سے تعلق رکھنے والے 25 افراد جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں، اس تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکام غیر ملکیوں کو خبردار کر چکے تھے کہ فیفا کیلئے ویزوں کا حصول کینیڈا میں مقررہ مدت گزرنے کے بعد قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا درست راستہ نہیں ہے۔

مزید خبریں

Back to top button