گل پلازہ انکوائری رپورٹ جاری کرنے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) سندھ انفارمیشن کمیشن نے گل پلازہ انکوائری رپورٹ جاری کرنے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شکایت خارج کر دی۔

کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ گل پلازہ کیس اس وقت زیرِ تفتیش ہے، اس لیے اس مرحلے پر انکوائری رپورٹ جاری نہیں کی جا سکتی، کیونکہ اس سے جاری تحقیقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

فیصلے کے مطابق تفتیش مکمل ہونے اور چالان عدالت میں جمع کرائے جانے کے بعد متعلقہ ریکارڈ پبلک ریکارڈ کی حیثیت اختیار کر لے گا، جس تک قانون کے مطابق رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

سندھ انفارمیشن کمیشن نے مزید کہا کہ جاری تحقیقات میں کسی بھی قسم کی مداخلت عوامی مفاد کے خلاف ہوگی، اسی وجہ سے انکوائری رپورٹ فی الحال جاری نہیں کی جا سکتی۔

مزید خبریں

Back to top button