زنگ آلودتیر سے شیرکاشکارنہیں ہوسکتا،خواجہ سعدرفیق کاطنز

 لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایک طنزیہ پوسٹ میں کہا ہے کہ زنگ آلود تیر سے شیر کا نہیں لومڑیوں کا شکار ہوتا ہے اور یہ آپ سے نہیں ہوگا۔بلاول بھٹو کی آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں تقریر کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک طنزیہ پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ مُڑے تُڑے زنگ آلُود تیر گیدڑوں اور لومڑیوں کا شکار کرسکتے ہوں گے۔انہوں نے لکھا کہ ان تیروں سے شیر کا شکار نہیں ہوسکتا اور ویسے بھی آپ سے یہ نہیں ہوگا۔

 

مزید خبریں

Back to top button