جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم انتقال کرگئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے۔امیر العظیم عرصہ دراز سے گلے کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔امیر العظیم1958ءمیں لاہور میں پیدا ہوئے،امیر العظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی،امیر العظیم اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے،امیر العظیم کو 2019ء میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا،امیر العظیم کو2024ء میں حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا،امیر العظیم کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button