کوہستان کرپشن اسکینڈل،مزید21کروڑ13لاکھ سے زائدکی ریکوری

 

پشاور(جانوڈاٹ  پی کے)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے صوبے کے بڑے مالیاتی کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید 21 کروڑ 13 لاکھ 76ہزار روپے کی ریکوری کر لی ہے۔نیب کے مطابق ملزم دوراج خان کے پانچ مبینہ بے نامی داروں سے تمام رقم وصول کرکے احتساب عدالت نمبر III پشاور میں جمع کرا دی جو کہ جاری تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت ہے۔نیب ذرائع کے مطابق اب تک کوہستان میگاسکینڈل میں42ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،جن میں سے6ملزموں نےمجموعی طور پر8ارب43کروڑ روپے کے پلی بارگین کے ذریعے وصول کیے ہیں،اس کے علاوہ ملزمان اور ان کے مبینہ بے نامی داروں کی جانب سے ایک ارب70کروڑ روپے مالیت کے اثاثے بھی سرنڈر کیے جا چکے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ مزید پلی بارگین درخواستیں زیر غور ہیں، جنہیں حتمی منظوری کے لیے جلد احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب کے مطابق اس میگا اسکینڈل میں اب تک 27 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے منجمد کیے جا چکے ہیں، جن میں نقد رقم، غیر ملکی کرنسی، سونا، کمرشل اور رہائشی جائیدادیں، عالی شان فارم ہاؤسز اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button